پیپلز پارٹی کے کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پی پی کی جڑیں بلوچستان میں بہت مضبوط ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 2 انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر نہیں تھی، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب کو ساتھ لےکر چلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے زیادہ پسماندہ ہے، بڑا مسئلہ صاف پانی ہے، ٹیوب ویل والے بجلی کابل نہیں دیتے، سزا صوبےکو دی جاتی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سی پیک کیلئے 800 ملین ڈالرز آئے، 200 ملین ڈالرز سے زیادہ خرچ نہیں ہوئے۔