کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیواےسائیڈ خواتین ہاکی چیمپئن شپ میں کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ جس کی وجہ حال ہی میں موصول ہونے والے حکومتی مراسلےکو قرار دیا جارہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس کو کھیلوں کا فنڈز صوبائی اور ریجنل سطح پر استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔ایونٹ 14 سے 18 اکتوبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔