• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا کریں عوام کو اس حکومتی عذاب سے نجات ملے: حمزہ شہباز

مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا کریں عوام کو اس حکومتی عذاب سے نجات ملے۔

خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 4 برس کے جھوٹ ایک طرف مگر برطانیہ کی عدالت نے شہبازشریف کو سرخرو کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے، شہباز شریف کے دور میں کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات مفت ملتی تھیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ موجود حکومت کرپشن کا جھوٹ بول کر اپنی نا اہلی چھپا رہی ہے، عوام کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس دوائی اور بجلی کے بلوں کے پیسے نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت نے مل کر ملک کے لیے کام کیا۔

نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ قوم کرب میں مبتلا ہے، ہم دوبارہ سے ترقی کا دور شروع کریں گے، عوام کی فلاح کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

تازہ ترین