نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹر نے کہا ہے کہ امریکی حملوں پر تشویش ہے، مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹر نے ایران میں امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے حملوں کی مذمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سفارت کاری کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ونسٹن پیٹر نے کہا ہے کہ ہم تمام فریقین سے مذاکرات کی طرف واپس آنے کی اپیل کرتے ہیں۔ سفارت کاری فوجی کارروائی سے بہتر اور پائیدار حل پیش کرے گی۔