• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت کرنے کی کوشش، مرکزی ورچوئل آئی ڈی سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

چینی حکومت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے لیے ایک مرکزی ورچوئل آئی ڈی سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب تمام آن لائن صارفین کی شناخت ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق چین دنیا کے سب سے وسیع اور منظم آن لائن سنسر شپ اور نگرانی کے نظام کا مالک ہے۔

اب نئے ورچوئل آئی ڈی سسٹم کے تحت ہر شہری کی آن لائن شناخت مرکزی طور پر رجسٹر کی جائے گی، جس سے تمام سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس پر لاگ اِن ایک ہی ID سے ممکن ہوگا۔

یہ نیا سسٹم فی الحال رضاکارانہ بنیاد پر متعارف کروایا گیا ہے، لیکن جولائی کے وسط سے اسے باقاعدہ طور پر لاگو کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق کے ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام اظہارِ رائے کی آزادی کو مزید محدود کر دے گا کیونکہ جب ہر صارف کی شناخت مرکزی طور پر حکومت کے پاس ہوگی تو اختلافِ رائے یا تنقید کی صورت میں اس تک رسائی اور اس کی نگرانی مزید آسان ہو جائے گی۔

چینی صدر شی جن پنگ کے 2012ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ریاست نے ڈیجیٹل دنیا پر اپنی گرفت کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید