• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ میں وکیل نے کیس کی کاپی دیر سے ملنے پر کاؤنٹر کے شیشے توڑ دیے


لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا اور عدالت میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

وکیل نے کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ میں تمام کاؤنٹرز کے شیشے توڑ دیے جس کے بعد پولیس نے وکیل کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔

تازہ ترین