• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مسائل پر سنجیدگی نہ دکھائی تو مستقبل میں پریشانی ہو گی، رحمٰن ملک

سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ افغان مسائل پر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو مستقبل میں پریشانی ہو گی۔

کراچی میں سینیٹر رحمٰن ملک نے لیجنڈری کامیڈین اداکار عمر شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے اہلِ خانہ نے اسپتال مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔

رحمٰن ملک نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت یہ اسپتال بنانے میں مدد کرے۔

وہاں موجود عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے سینیٹر رحمٰن ملک کا تعزیت کے لیے آنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اپنے والد کے اسپتال مکمل کرنے کے مشن کو پورا کروں گا۔

تازہ ترین