• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی روکنے کیلئے قائم ادارے ناکام، مانع حمل اقدامات میں 24.5 فیصد کمی

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کیلئے قائم متعلقہ ادارے ناکام رہے اور سال 2018-19کے مقابلے میں 2019-20میں آبادی میں اضافے کے اقدامات میں 24.5فیصد کمی ہوئی ،صوبہ سندھ کی کارکردگی میں اضافہ ریکارڈ ،کورونا نے فیملی پلاننگ پروگرام کو متاثر کیا، پاکستان بیورو آف شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق مانع حمل اقدامات کے تحت سوائے صوبہ سندھ کے دیگر تمام صوبوں اور علاقوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، سال 2018-19کے مقابلے میں سال 2019-20 میں پنجاب میں مانع حمل اقدامات میں 19.2فیصد ،خیبرپختونخوا میں 74.1فیصد ، بلوچستان میں 19فیصد کمی ہوئی جبکہ صوبہ سندھ میں مانع حمل اقدامات میں 10.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین