• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں رہنے والی ایک 28 سالہ نرس نے 23 سال سے بال نہیں کٹوائے، جس کے لمبے بالوں کو دیکھ کر انہیں ’روسی روپینزل‘ کا لقب دے دیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر انجیلیکا بارانووا نامی اس نرس کی لمبے بالوں کے ساتھ تصاویر وائل ہورہی ہیں۔ 

ان تصاویر میں ان کے بالوں کی لمبائی سر سے پیروں تک دیکھی جاسکتی ہے۔ 

انجیلیکا بارانووا کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ جب وہ 5 برس کی تھیں تو اس کے بعد سے انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے۔ 

رپورٹس کے مطابق نہ تو خود انجیلیکا اور نہ ہی ان کے والدین نے کبھی بالوں کو اتنی لمبائی دینے کا منصوبہ بنایا تھا، بلکہ یہ سب کچھ وقت کے ساتھ ساتھ خود ہوگیا۔ 

اپنے بارے میں انجیلیکا بارانووا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بالوں کی زیادہ حفاظت نہیں کرتی ہیں بلکہ وہ انہیں عام لوگوں کی طرح ہی شیمپو کرتی ہیں اور احتیاط کے ساتھ ان میں کنگھی کرتی ہیں۔ 

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اتنے لمبے بالوں کے ساتھ چلنا کبھی کبھی نہ صرف چیلنجنگ بلکہ ناممکن بھی ہوسکتا ہے۔ 

انجیلیکا بارانووا کے بالوں کی اس لمبائی کو دیکھ کر انہیں مشہور افسانوی کردار ’ریپونزل‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے انہیں روسی ریپونزل کہا جارہا ہے۔ 



تازہ ترین