ایک جاپانی کمپنی نے فل فیس (مکمل چہرے کے سائز کا) یو وی سن گلاسز تخلیق کیے ہیں۔
بڑے سائز کے سن گلاسز تو کافی عرصے سے موجود تھے لیکن جاپانی کمپنی نے فیشن کے رجحان کو اس کی انتہا پر پہنچاتے ہوئے ایک شیڈ کا پیئر تیار کیا ہے جو کہ پورے چہرے پر پہنا جاسکتا ہے۔
ان گلاسز کو دیکھا جائے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ جاپانی کمپنی نے جو چشمہ ڈیزائن کیا ہے وہ نقاب ہے یا سن گلاسز، ایک طرف تو یہ پورے چہرے کو فیس شیلڈ کی طرح کور کرتا ہے، لیکن دوسری طرف اس میں ایک بڑا پولرائز لینز اور ایک فریم لگا ہوا ہے جو کہ کانوں کے پیچھے کی طرف جاتا ہے جیسے کہ روایتی چشموں میں ہوتا ہے۔
ظاہر ہے کہ اسے عملی استعمال کے بجائے فیشن کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگر سن گلاسز سے اسکا تقابل کیا جائے تو یہ ایک بالکل نئی چیز تخلیق کی گئی ہے جو کہ نہ صرف آنکھوں کو پوشیدہ رکھتا ہے بلکہ پہننے والے کے تقریباً پورے چہرے بشمول ناک اور منہ کو بھی ڈھانپ دیتا ہے۔