• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: ماڈل مشک کلیم کا ڈریس توجہ کا مرکز

پاکستان کی معروف ماڈل مشک کلیم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ریڈ کارپیٹ کی کوئن ہیں۔

کراچی میں جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں ماڈل ایک خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔

ماڈل مشک کلیم ایوارڈ تقریب میں گلابی رنگ کے خوشنما پھول جیسا ڈریس پہنے ہوئے تھیں، جس میں وہ انتہائی پُرکشش نظر آرہی تھیں اور لوگوں کے توجہ کا مرکز رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل کی تصاویر وائرل ہونے پر مداح ان کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے ان کا موازنہ باربی کے جدید ورژن سے بھی کیا۔

تازہ ترین