• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: ریشم کی ڈانس پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کی نامور اداکارہ ریشم نے مشہور زمانہ پاکستانی گلوکارہ فریدہ خانم کو جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اپنی شاندار پرفارمنس سے خصوصی خراجِ تحسین پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ریشم کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس خوبصورت ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کی برسات ہوگئی ۔

کسی کو اداکارہ ریشم کا لباس بہت پسند آیا، کسی کو ڈانس پرفارمنس کے لیے منتخب کیا گیا گانا بہت پسند آیا، تو کسی نے ریشم کے موسیقی کی دھنوں پر ڈانس مووز کے شاندار ملاپ کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ ریشم نے فریدہ خانم کے سدا بہار گانوں پر پرفارمنس دی جنہوں نے اس عظیم گلوکارہ کے مداحوں کو ہمیشہ جھومنے پر مجبور کیا۔

جیو کے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں فریدہ خانم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ 

تازہ ترین