• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو بھی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر نے رنجیدہ کردیا۔

ترکی میں موجود حریم شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر قدیر کی انتقال کی خبر سُن کر رنجیدہ ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان پاکستان کی خدمات کا اعتراف ہم سے کرتے ہیں اور ان کے کارناموں سے ہم سب ہی واقف ہیں۔


حریم شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے مخالفین کو چُپ کروایا، ڈاکٹر قدیر خان کا نام سُن کر آج بھی دشمن کانپ جاتا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر قدیر کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور ڈاکٹر قدیر کے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاکستان کو ایسے عظیم لیڈر بھی عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ محسن پاکستان، نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے جنہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

85 سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اتوار کی علی الصبح پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر قدیر کو اسلام آباد کے ایچ 8قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ، جسد خاکی کی تدفین سے قبل گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، مسلح افواج و پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

اس سے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمدالغزالی نے پڑھائی۔

تازہ ترین