• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز انتقال کر جانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ 90 کی دہائی میں لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ یادگار تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’نوے کی دہائی کی ایک یاد گار تصویر(1999)۔‘

خیال رہے کہ محسن پاکستان، نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز انتقال کرگئے جنہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

85 سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اتوار کی علی الصبح پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر قدیر کو اسلام آباد کے ایچ 8قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ، جسد خاکی کی تدفین سے قبل گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، مسلح افواج و پولیس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

اس سے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمدالغزالی نے پڑھائی۔

تازہ ترین