لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران ٹریفک بند کرنے کے معاملے پر کیس کی نئی تاریخ مقرر کردی، جسٹس شاہد کریم 14 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 14 اکتوبر کو ہوم سیکریٹری پنجاب کو پیش ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے پہلے اس کیس کی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کی تھی، عدالت نے میچز کے دوران ٹریفک بند کرنے سے روک رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر اداروں کے افسران پیش ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ ان دنوں لاہور میں جاری ہے اور سیکیورٹی کے سبب شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔