لاہور(وقائع نگار خصوصی)حکومت پنجاب نےکالعدم تحریک لبیک کے امیر حافظ سعدحسین رضوی کی رہائی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،اپیل میں حافظ سعد کے چچا امیر حسین کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ہائی کورٹ کو کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا تھا جبکہ سعد رضوی کو نظر بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی طور پر درست ہے، استدعا ہے کہ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یکم اکتوبر کو علامہ سعد رضوی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔