سیکورٹی خطرات کے پیشِ نظر امریکا اور برطانیہ نے کابل میں اپنے شہریوں کو ہوٹلوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
امریکی اور برطانوی محکمہ خارجہ سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سیرینا ہوٹل اور اس کے ارد گرد سیکورٹی خطرات ہیں۔
لیٹ فائلر اے او پی کا جرمانہ 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔ کمپنیوں سے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا: ذرائع
لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو ملازمہ نے 90 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کرلیے۔
عدالت عالیہ پشاور نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی ) سے نئے ایوارڈ کے اجراء سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مصالحت کاری کی کوششیں جاری ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ موجودہ گورننس ماڈل سے جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ماضی کا احترام صرف یاد کرکے نہیں نئی چیزیں تخلیق کرکے کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز میوزک اور فلمی کمپنی کے چیئرمین بھوشن کمار اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری کے امیر ترین شخص ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوتا تو ہم بہت آگے جاچکے ہوتے۔
جعلی ڈگریوں کی بحث اب ملک میں دوبارہ شروع ہوگئی ہے، سیاست دانوں کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ بھی آیا تھا: کیپٹن صفدر
سینئر وکیل احسن بھون نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
کئی تجاویز سامنے رکھی ہیں۔ صوبائی اختیار جمہوریت میں اہم ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس پر کام جاری ہے: بیرسٹر گوہر
کھاریاں کے علاقے میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کی گئی ، پولیس نے 8 ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بڑی سیاسی شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔
ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے ہر آٹھ میں سے ایک کینسر کا سبب انفیکشنز ہو سکتا ہے اور ان میں سے بہت سے انفیکشنز پر ویکسینیشن کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں چینی شہری کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قتل میں ملوث چینی شہری کو سزائے موت سنا دی۔