• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھولا‘ بننے کیلئے 3 سیکنڈز بھی زیادہ ہیں ، عمران اشرف

پاکستان کے معروف، باصلاحیت اداکار عمران اشرف کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عمران اشرف نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈز کے انٹرویو سے لیا گیا ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزبان عمران اشرف کو 3 سیکنڈ کے اندر اندر مشہور زمانہ کردار  ’بھولا‘ میں ڈھلنے کا ٹاسک دیتا ہے۔

اس مختصر سی ویڈیو میں عمران اشرف میزبان کے کہنے پر اپنا مشہورِ زمانہ کردار بھولا بن کر دکھا رہے ہیں اور 3 سیکنڈ کے بجائے اگلے ہی لمحے  بھولا بن کر بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ  لکس اسٹائل ایورڈز جیتنے والے اداکار عمران اشرف سے متعلق کہنا ہے کہ وہ واقعی میں اعلیٰ پائے کے اداکار ہیں۔

دوسری جانب عمران اشرف نے اپنی یہ مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’جس کردار نے مجھے بنایا ہے وہ بننے کے لیے 3 سیکنڈ زیادہ ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید