• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے FBR کا ریجنل کمشنر کو خط


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے ریجنل کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف بی آر نے تمام دفاتر سے پراپرٹی کی نئی ایویلیو ایشن طلب کرلی ہیں، ایف بی آر کے مطابق ملک کے 18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کی نئی ایویلیو ایشن کا تعین کیا جائے گا۔

پراپرٹی کی پرانی ایویلیو ایشن میں کوئی فرق ہو تو آگاہ کیا جائے، کسی علاقے میں اگر کسی جگہ کی ایویلیو ایشن شامل نہیں تو اسے شامل کیا جائے۔

خط میں تمام ریجنل ٹیکس کمشنرز سے 13 اکتوبر تک پراپرٹی ایویلیو ایشن طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین