• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری


ماہ اکتوبر کے لیے لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر میں ایل این جی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اعشاریہ 43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15 اعشاریہ 78 ڈالر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15 اعشاریہ 52 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید