• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی بھارت کے نوجوان پروڈیوسر مہیش کونیرو چل بسے

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان فلم پروڈیوسر مہیش کونیرو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش کو حیدرآباد میں ان کے گھر میں دل کا دورہ پڑا تھا، جہاں سے انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

ان کی موت پر جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار جونیئر این ٹی آر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

مہیش کونیرو نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلم جرنلسٹ کیا تھا اور بہت جلد ہی وہ ایک ناشر بن گئے جبکہ تیلگو فلم کانچے اور باہوبلی سیریز کے مارکیٹنگ اسٹریٹجسٹ بھی تھے۔ 

انہوں نے اداکار جونیئر این ٹی آر اور ان کے بھائی کلیان رام کے ساتھ بھی بطور ناشر کام کیا۔ 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جونیئر این ٹی آر نے لکھا کہ ’بہت دکھ کے ساتھ میں آپ لوگوں کو بتارہا ہوں کہ میرے سب سے پیارے دوست مہیش کونیرو نہیں رہے۔ 

جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ دوست کی موت پر انہیں صدمہ پہنچا ہے جبکہ وہ اس وقت کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا میں ان کے اہلِ خانہ اور ان کے عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ مہیش کونیرو نے فلم 118 پروڈیوس کی تھی جس میں جونیئر این ٹی آر کے بھائی کلیان رام نے کام کیا تھا، جبکہ اس کے علاوہ بھی انہوں نے نامور فلمیں پروڈیوس کی تھیں۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید