• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی شاہراہوں پر حادثات سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

کوئٹہ( آئی این پی ) بلوچستان کی شاہراہوں پر حادثات ، کوئٹہ کراچی خضدار قومی شاہراہ و دیگر کی حالت زار سے متعلق سپریم کورٹ میں سینئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ گزشتہ سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی تھی ۔ درخواست گزار نذیر آغا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھاکہ آر سی ڈی ہائی وے و دیگر کی خستہ حالی اور دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے باعث سالانہ بنیادوںپر 8ہزار کے قریب لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں جس پر متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی گئی تھی ۔
تازہ ترین