• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے ماسک پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جاری ہے ۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایورڈز میں ماہرہ خان کی جانب سے دو سے تین لباس تبدیل کیے گئے، اِ ن کا ہر لباس ہی خوبصورت اور ماہرہ خان اِن میں جاذب نظر دِکھ رہی تھیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے پہنے گئے ایک کریم رنگ کے گاؤن پر پہلے تنقید کی جا رہی تھی کہ اس لباس میں اُن کی ساری کمر نظر آ رہی ہے جبکہ اب انٹرنیٹ صارفین کی نظر لباس سے ہٹ کر ماسک پر آ گئی ہے۔

اسی کریم رنگ کے گاؤن کے ساتھ ماہرہ خان نے جالی نما فینسی ماسک بھی پہنا تھا اور فوٹو شوٹ کے دوران ماسک پہن کر پوز بھی دیئے تھے۔


اس فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وبا سے بچاؤ کے لیے چہرے پر لگائے جانے  والے ماسک کو بطور فیشن پہننے پر ماہرہ خان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں کوئی بھی اور سلیبرٹی ماسک لگائے نظر نہیں آیا تھا، ماہرہ خان نے ماسک لگانا ہی تھا تو صحیح سے لگاتیں۔

تازہ ترین