• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے اپنی صاحبزادی کی سالگرہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ منائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ  نے اپنی صاحبزادی کی سالگرہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ منائی۔

محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختصر سی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا۔

لاہور کے ہوٹل میں منعقد کی گئی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، حسن علی اور عماد وسیم بھی  شریک ہوئے۔

محمد حفیظ کی بیٹی کی سالگرہ میں عثمان قادر اور محمد حفیظ کا بیٹا روشان حفیظ بھی شامل تھا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بیٹی کو شائقین کرکٹ اور پاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کی سالگرہ کے دن پر تہنیتی پیغامات بھیجے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید