• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاوّل تک بسوں اور ویگنوں میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی


صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور نے 12 ربیع الاوّل تک بسوں اور ویگنوں میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی لگا دی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے دوران ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام سنایا جائے گا۔

سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے تناظر میں ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

تازہ ترین