• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار سکندر حیات کی رحلت سے پیدا خلا تادیر پر نہیں کیا جاسکتا، راجہ محمد اسلم خان

لوٹن (نمائندہ جنگ) ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سابق صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر ایک بڑے سیاسی رہنما تھے، انہوں نےکہا کہ سردار سکندر حیات خان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں کیا جاسکتا۔سردار سکندر حیات خان نے اچھی سیاسی روایات کو فروغ دیا، سردار سکندر حیات خان بیورو کریسی میں بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ، سردار سکندر حیات خان کے دور حکومت میں پورے آزاد کشمیر باالخصوص کوٹلی اور اس کے گرد ونواح کے اندر تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبوں پر کام ہوا۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی زندگی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے ۔

تازہ ترین