• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیساتھ، لیاقت شاہوانی


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیساتھ ہے،معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی نے کہا ہے کہ اضافی نمبر دیکر پاس کرنا یہ ایک اہم کامیابی ہے ان بچوں کے لئے جو اپنا مستقبل بطور ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں ،تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ تحریک انصاف کی فیصلہ سازی میں یہ مسئلہ موجود ہے۔بلوچستان کے سیاسی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حلقوں کی سپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ ہے ۔ تماشا لگانے کی خواہش بھی پی ڈی ایم کی تھی اور تماشائی بھی خود پی ڈی ایم ہی ہے اور پچھلے ایک سال سے پی ڈی ایم تماشا ہی لگارہی ہے کبھی جلسوں کی شکل میں تو کبھی روڈ پر نکل آتے ہیں ۔ اب وہ 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تماشا لگانے کی بات کررہے ہیں لیکن کمال بات یہ ہے کہ جتنے بھی پی ڈی ایم نے تماشے لگائے ہیں اس میں وہ خود ہی تماشا بنے ہیں ان کو یہاں پر بھی ناکامی کا سامنا رہے گا ۔

تازہ ترین