• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحدوں کے قریب مزید چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت نے گندم ،آٹا ،چینی اور پولٹری مصنوعات کی افغانستان سمگلنگ روکنے کے لئے پاک افغان سرحدوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کرنے اور پاک افغان سرحدوں کے قریب مذید چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ضم شدہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کااحکامات جاری کردئیے گئے ہیں، اس حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ نے انسداد سمگلنگ کےلئے ہونےوالے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کوبتایاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز آٹا ،گندم ،چینی اور پولٹری مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کے لئے اپنے اپنے اضلاع کی سرحدوں پر چیکنگ کرکے صوبائی حکومت کو اس کی رپورت ارسال کریں۔

تازہ ترین