کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی کے وفد نے اسلام آباد میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وفد میں وفاقی وزیر ورکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق،رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ،حافظ اسامہ قادری،سینیٹر خالدہ اطیب شامل تھے۔ سید امین الحق نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت اورکینپ کے قیام سمیت ایسے کئی کارناموں سے پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند کیا ہے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے محسنوں اورملک کے ہیروزکو ان کی زندگی میں ان کاجائزمقام نہیں دیتے لیجنڈکہلا نے کیلئے قومی ہیروزکو اپنی موت کا انتظارکرنا پڑتا ہے۔