• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منایا جائیگا‘ عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں 12ربیع الاوّل شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی‘اسلام آباد میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔ بدھ کوعمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاوّل کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 12 ربیع الاوّل کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین