• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا روڈ کاررواں، ن لیگ اور جے یو آئی ف میں اختلافات

لاہور(نیوز ایجنسی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے روڈ کاررواں سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں اختلافات پیدا ہو گئے۔

ن لیگ مفاہمتی گروپ روڈ کارروان کی بجائے صرف جلسے کرنا چاہتا ہے۔ 

عدم اتفاق پر دونوں جماعتوں نے معاملہ پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی ہے۔

تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

تازہ ترین