• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک، تین گاڑیاں، 16 موٹرسائیکل غائب، لوٹنے، چوری کی متعدد واردتیں

راولپنڈی،اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک ٹرک ،دوکاروں ،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے اسلام آباد میں وارداتوں کے دوران ایک گاڑی، 3 موٹر سائیکل ، جیولری اور کرنسی اڑا لی گئی ۔ راول روڈپرپٹرول ڈلوانے والے کارسوار پٹرول پمپ کے کیشیئر سے 60ہزارروپےچھین کرلے گئے ۔تھانہ وارث خان کو طالب نے بتایاکہ3 ملزم فرار ہونے لگے تو کیشیئر کا ہاتھ گاڑی میں پھنس گیا ،ملزم کیشیئرکو گاڑی کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے لے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ بنی کے علاقہ محلہ عیدگاہ میں 2خواتین ڈینگی سپرے کے بہانے محمد شعیب کے گھر آئیں اورساتھ ہی 2 افرادبھی اندر گھس آئے جنہوں نے پسٹل اور خنجر کی نوک پر گھر والوں کو زدوکوب کیا اور الماری سےطلائی زیورات مالیتی4لاکھ50ہزارروپے اور پرائز بانڈ مالیتی4لاکھ لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران محمد ناصر کی جیب سے دو موبائل، 42ہزار 580 روپے اور 35 درہم چوری کرلئے گئے۔ گن پوائنٹ پر لوٹنے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ ائرپورٹ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ صدربیرونی ،تھانہ سٹی،تھانہ رتہ امرال،تھانہ وارث خان ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صادق آباد، تھانہ ویسٹریج،تھانہ ریس کورس ،تھانہ سول لائن ،تھانہ ائرپورٹ، تھانہ واہ کینٹ، تھانہ گوجرخان ،تھانہ صدربیرونی، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ بھارہ کہو ، ،تھانہ نون،تھانہ گو لڑہ، تھانہ کوہسار، ،تھانہ لوہی بھیر،تھانہ رمنا کی حدود میں ہوئیں جن میں طلائی زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی، موبائلز، شناختی کارڈ، ، ڈرائیونگ لائسنس اوراے ٹی ایم کارڈچھین لئے گئے۔
تازہ ترین