• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں، گلی محلے سجا دیئے گئے

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی)ملک کے دیگر شہروںکی طرح راولپنڈی میںبھی جشن میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔مساجد،گلی کوچوں،سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگے قمقموں سے سجانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ لال کڑتی،اڈیالہ روڈ، صادق آباد،مری روڈ،چار نمبر چونگی،پیر ودھائی،راجہ بازار، کمیٹی چوک، کالج روڈ، صدر، چھوٹا بازار، ڈھیری حسن آباد،بنی چوک، ریلوے روڈ،سیٹلائٹ ٹائون، سید پور روڈ،چکلالہ سکیم تھری ، بوستان خان روڈ، ہائی کورٹ روڈ سمیت اندرون شہر کی گلی محلوں اور بازاروں سمیت سرکاری عمارتوں کو بھی بھرپور انداز میں سجایا گیا ہے۔
تازہ ترین