• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں تبدیلی کے اثرات ملکی سیاست پر بھی پڑینگے‘سعید الحسن

کوئٹہ( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدرسعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تبدیلی کی ابتدا کے اثرات مستقبل میں ملکی سیا ست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، اس وقت وزراء اور ارکان اسمبلی کو جس قدر مراعات اور فنڈز حاصل ہیں وہ ماضی میں کبھی نہیں ملے ۔سردی کی شدت میں اضافے نے ہرنائی کے زلزلہ زدگان کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔مختلف وفود سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ سر دار اختر مینگل نے وزیراعلیٰ کے متعلق جو بیان دیا ،ہم اس سے متفق ہیں ۔اس وقت صوبے کے سیا سی حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور اس کشیدگی کی صورتحا ل کے نتیجے میں ہو نے والی کسی تبدیلی کے اثرات بلوچستان کے علاوہ بھی محسوس کئے جا سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جو مر اعات وزراء اور ارکان اسمبلی کو حاصل ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی لیکن سمجھ میں نہیں آرہا کہ انکی ناراضگی کس بات پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرین اس وقت انتہائی پریشان ہیں ،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،موسم سرد ہو نے کی وجہ سے عام سے ٹینٹ میں پناہ لینے والے افراد سردی کی وجہ سے مختلف بیما ریوں کا شکار ہورہے ہیں ساتھ ہی ہرنائی کے ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹروں سمیت عملے کی کمی ہے جسکی وجہ سے مریض بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این ڈی ایم اے زلزلہ متاثرین کے لئے پری فیب گھر فراہم اورحکومت ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز اورسہولیات فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ہرنائی زلزلہ متاثرین کے سا تھ ہے اوراپنے طورپر انکی ہر ممکن مدد جا ری رکھے گی ۔
کوئٹہ سے مزید