• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ میرا کیلئے لکس اسٹائل ایوارڈز کی رات کو یادگار کس نے بنایا؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے حال ہی میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کو یادگار قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20ویں ایڈیشن کی ریڈ کارپیٹ پر لی گئی خوبصورت تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میرا نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اس لباس میں اداکارہ بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا کے ساتھ پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر نومی انصاری بھی موجود ہیں۔

میرا نے تصویر کے کیپشن میں نومی انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ایک یادگار رات جو میرے پسندیدہ شخص کے بغیر ممکن نہ ہوتی۔‘

اداکارہ کی پوسٹ دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ نومی انصاری نے میرا کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی میں جیو ٹیلی ویژن کی پیشکش سے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں اداکار اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر خصوصی ترانا تیار کیا گیا تھا جس پر نامور اسٹارز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس ترانے کی ہدایت کاری بلال مقصود نے دی تھی جبکہ اس کے لیے عاصم اظہر، عائمہ بیگ، عمیر جسوال، نتاشا بیگ اور ینگ اسٹنر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اس ترانے پر ماہرہ خان، مہوش حیات، میرا، ریشم اور احسن خان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لیے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید