• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا اور لکس اسٹائل ایوارڈز کا رشتہ پُرانا ہے: اداکارہ میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پروڈیوسر میرا نے کہا ہے کہ اُن کا اور لکس اسٹائل ایوارڈز کا رشتہ کافی پُرانا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔


ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا نے کہا کہ ’میرا اور لکس کا رشتہ بےحد پُرانا ہے، ہمارا رشتہ خوبصورتی کا ہے۔‘

میرا نے کہا کہ ’میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنی پرفارمنس کو لیکر بہت زیادہ پُرجوش ہوں اور ساتھ ہی ریڈ کارپیٹ کے لیے بھی پُرجوش ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں لکس اسٹائل ایوارڈز کو اُن کے 20ویں ایڈیشن پر مبارکباد بھی دینا چاہتی ہوں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب آج شب کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔

تازہ ترین