• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم فاروق اسکرین سے دور کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

معروف پاکستانی اداکارہ حریم فاروق جوکہ ایک طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں، انہوں نے اپنی شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی ہے۔

اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی کام پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اگر انہیں اپنے کام یا والدین کے درمیان انتخاب کرنا پڑے تو یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے والدین کے لیے قربان کریں گی۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ کام سے وقفہ لینا کوئی اتنا بڑا سودا نہیں ہے۔‘

حریم فاروق نے اپنی والدہ کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی والدہ ٹھیک ہیں اور وہ کام پر واپس آگئی ہیں۔ ‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اپنے گھر والوں کو وقت دینے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتیں اور انہیں معلوم ہے کہ اس کے بعد کام ان کے پاس خود آئے گا جوکہ ان کے پاس ہے اور اس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔‘

تازہ ترین