• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم فاروق کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جوکہ اُنہوں نے میزبان احسن خان کو دیا تھا۔


حریم فاروق نے گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے ہمراہ احسن خان کے شو میں شرکت کی جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میزبان احسن خان نے اداکارہ سے پوچھا کہ ’کیا آپ کی منگنی ہوگئی ہے؟ جس پر حریم فاروق نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ یہ کس نے کہا؟‘

احسن خان نے کہا کہ ’خبریں آئی تھیں کہ حریم فاروق نے منگنی کرلی ہے۔‘

حریم فاروق نے کہا کہ ’جی ہاں! میرے پاس بھی بہت سی فون کالز آئی تھیں اور پوچھا جارہا تھا کہ کیا آپ نے منگنی کرلی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کافی عرصے سے اسکرین پر نظر نہیں آئیں ہیں تو کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ خبریں سُن کر حیران ہوگئی تھی اور میں نے سب کو بتایا کہ نہ میری منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی شادی۔‘

واضح رہے کہ حریم فاروق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سمیت فلمی دُنیا میں جلوہ گر ہوچکی ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اسکرین پر نظر نہیں آرہی ہیں۔

تازہ ترین