• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو، باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ہیٹرک کر لی ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی سپر ڈوپر ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء میں یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔


یمنیٰ زیدی سال 2019ء، 20ء اور 2021ء میں لگاتار بہترین اداکارہ ہونے کا ایوراڈ جیت چکی ہیں، یمنیٰ زیدی منفرد کرداروں میں ڈھلنے میں ماہر اداکارہ ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی عمر کی 32 سال جبکہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اِن کے فالوورز کی تعداد 4.6 ملین ہے جس میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین