• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ مشروط طلاق سے کیا مراد ہے؟ یہ کن صورتوں میں دی جاسکتی ہے؟ یہ شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں، مشروط طلاق دینے کی مثال بھی بیان فرمادیں۔ (یونس علی،کراچی)

جواب:۔ شوہر طلاق کا وقوع کسی کام کے ہونے یا نہ ہونے پر منحصر کردے تو اسے مشروط طلاق کہتے ہیں مثلاًیوں کہے کہ : ”اگر تونے فلاں کام کیا تو تجھے طلاق ہے“ چناںچہ اگر بیوی نے وہ کام کرلیا تو طلاق ہوجائے گی۔ شرط جائز ہو تو اس پر طلاق کو معلّق کرنا بھی جائز ہے اور شرط ناجائز ہو تو اس پر طلاق کو معلّق کرنا بھی ناجائز ہے۔

نفس طلاق کے بارے میں حکم یہ ہے کہ جن صورتوں میں طلاق دینا جائز ہو، ان میں مشروط طلاق دینا بھی جائز ہے، مثلاً میاں بیوی میں ناچاقی اور کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی کہ حقوق اللہ اور ایک دوسرے کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے اور مصالحت کی کوئی صورت نہیں بن رہی، توطلاق دینا جائز ہے اور اس جیسی صورت حال میں مشروط طلاق دینا بھی جائز ہے۔(عالمگیری(1/420، الفصل الثانی فی تعلیق الطلاق۔رد المحتار3/ 227)