• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے لیے دین کا علم زیادہ ضروری ہے: صنم چوہدری

حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے دُنیاوی علم سے زیادہ دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرسکیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے کہا کہ ’ہم جتنا زیادہ پڑھ لکھ جاتے ہیں، ہمارے اندر تکبر بھی زیادہ آجاتا ہے اور غرور کرنا شیطان کا کام ہے۔‘

صنم چوہدری نے کہا کہ ’اسی لیے ہمارے لیے دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم وہ علم اپنی اولاد میں منتقل کرسکیں۔‘

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’اگر ہم نے دینی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کی آخرت خراب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہ وہ وقت ہے کہ جب ہمیں مسلمان سے مومن بننا ہے۔‘

صنم چوہدری نے مزید کہا کہ ’مسلمان اور مومن میں صرف ایک لفظ کا فرق ہے، مسلمان اللّہ تعالیٰ کو مانتا ہے جبکہ مومن اللّہ تعالیٰ کی مانتا ہے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کی تھیں۔

تازہ ترین