• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی


ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

قومی اسکواڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل چارٹرڈ طیارے سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

ٹی20 کا میگا ایونٹ جس کی میزبانی عمان اور یو اے ای کریں گے، ٹیمیں پہنچنا شروع ہو گئیں۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کی بھی تیاریاں مکمل ہو گئیں، کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں اپنے آخری ٹریننگ سیشن میں 3 گھنٹے لگ کے پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں ایکسرسائز، فزیکل ٹریننگ، پھر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کی نگرانی میں خوب پریکٹس کی۔

تمام کھلاڑی تیاریوں سے مطمئن اور جیت کے لیے پر عزم ہیں، قومی اسکواڈ چارٹر طیارے کے ذریعے کل صبح 11 بجے یواے ای کے لیے روانہ ہو گا۔

تازہ ترین