• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گرین لائن بسوں سے لدے جہاز کو برتھ نہ مل سکی، شپنگ ذرائع

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آنے والے گرین لائن بسوں سے لدے جہاز کو برتھ نہ مل سکی۔

 شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز آج رات لنگر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی  آمد سے قبل بھی رات 12 بجے کسی برتھ کو مختص نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن کی مزید 40 بسیں کراچی پورٹ پہنچنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن سروس کی مزید 40 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ان 40 بسوں کی آمد کے بعد گرین لائن کے لیے بسوں کی تعداد 80 ہوجائے گی۔

تازہ ترین