• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید خالد سراج سبحانی، او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی تعینات

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سید خالد سراج سبحانی کو او جی ڈی سی ایل کا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سید خالد سراج سبحانی کو او جی ڈی سی ایل کا قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر بنادیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ او جی ڈی سی ایل ، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خودمختار ڈائیریکٹر ہیں، وہ 20 اکتوبر، 2021 کو شاہد سلیم کے عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 240 ویں اجلاس میں شاہد سلیم کا استعفیٰ منظور کرکے سید خالد سراج سبحانی کی تقرری کی گئی۔ اس بات کی اطلاع لندن اسٹاک ایکسچینج اور کراچی ایکسچینج لمیٹڈ کو کردی گئی ہے، جہاں او جی ڈی سی ایل لسٹڈ ہے۔

تازہ ترین