• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی ناران میں 40 فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے پر پابندی

مانسہرہ (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کی ہدایت پر مری میں چالیس فٹ دو منزلہ عمارت سے زیادہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی لگانے کی طرح وادی ناران میں بھی چالیس فٹ سے زائد بلڈنگ تعمیر کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ ناران کے موقع پر بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کا نوٹس لیا تھا ,ذرائع کے مطابق ناران میں ان عمارتوں کی تعمیر سے جہاں ماحول متاثر ہو رہا ہے وہیں علاقہ ریڈ زون ہونے کی وجہ سے بھی زلزلوں کے خطرات میں شامل ہے۔

تازہ ترین