اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت کے ملزم عثمان مجید کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے 11 سال بعد بری کرنے کا حکم دیدیا ۔ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ، ہائی کورٹ نے بھی ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی ۔جمعرات کو جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزم عثمان کی سزائے موت کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی ۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے۔