• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے تحائف عدالت بھی جاننا چاہتی ہے، سوشل میڈیا قوانین پ ر”جیو پاکستان‘‘میں بحث

کراچی (جنگ نیوز) سوشل میڈیا کیلئے نئے قوانین تیار، ریگولیشن ضروری لیکن اظہار رائے پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ اِس موضوع پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم کو کیا تحائف ملے، عدالت بھی جاننا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف اپنی شفافیت کا وعدہ بھلا نہیں سکتی۔ ملک میں پہلا ٹرانس جینڈر سینٹر کھل گیا۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔ دیہی خواتین کا عالمی دِن آگیا، شہری علاقوں سے کہیں زیادہ مسائل کی شکار عورتوں کی بات ہونی چاہیئے۔اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین