• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 لاکھ ایک ہزار 723 شکایات وصول، 4 لاکھ 91 ہزار 358 نمٹا دیں، نیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، 5 لاکھ ایک ہزار 723شکایات وصول ، 4لاکھ 91 ہزار 358نمٹا دیںجس کے باعث نیب نے بدعنوان عناصر سے539 ارب روپے ریکور کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ نیب کو اپنے قیام سے اب تک 5لاکھ ایک ہزار 723شکایات وصول ہوئیں، 4لاکھ 91ہزار 358 شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ 16ہزار 188شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی، 15ہزار 391 شکایات کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔

تازہ ترین