• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ہالی ووڈ میں واپسی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، انہیں اداکاری کی دنیا میں واپسی پر سپر ہیرو کے کردار کی تلاش ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہی مبصر نیل شان کا کہنا ہے کہ ’میگھن مارکل مبینہ طور پر ہالی ووڈ میں واپسی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ ڈچز آف سسیکس میگھن کا ایک عام شہری کی طرح زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اب انہیں ایک ایسےسپر ہیرو کے کردار کی تلاش ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے۔‘

خیال رہے کہ میگھن مارکل نے 2018 میں شہزادہ ہیری سے شادی کے بعد آن اسکرین تخلیقی صنعت میں اپنے کام کو جاری رکھا لیکن بطور اداکارہ انہوں نے آن اسکرین کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

البتہ ذرائع کے مطابق اب مستقبل میں میگھن مارکل کو ایک بلاک بسٹر فلم میں ایک اہم کردارادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری سے ملنے سے پہلے میگھن مارکل نے ہالی ووڈ میں 15 سال سے زائد عرصے تک اداکاری کی ہے، ٹی وی سیریز ’ سوٹس ‘ میں’ ریچل زین‘ کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے مشہور کردار ہے۔

تازہ ترین