• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والی میگھن مارکل کی ایک بار پھر حاملہ ہونے کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن نے اپنی قریبی دوست امل کلونی سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کیلئے ’بے بی شاور‘ کی تقریب منعقد کریں۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق میگھن کے ہاں اس بار لڑکی کی پیدائش کی توقع کی جارہی ہے۔

میگھن کے گھر نئے مہمان کی آمد سے متعلق پہلے بھی کئی مرتبہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس بار مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کا بے صبری سے انتظار ہے۔


واضح رہے کہ میگھن مارکل نے اپنی شادی اور بچے کی پیدائش سے ہونے والے مسائل اور میڈیا کی حد سے زیادہ کوریج پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی شادی کو میڈیا نے حد سے زیادہ کوریج دی اور ان کی ہر ایک ادا اور حرکت پر نظر رکھی گئی۔

میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ اسی طرح ان کے حاملہ ہونے کی خبر کو بھی غیر معمولی انداز میں لیا گیا اور ان کے حمل سے متعلق ہر خبر کو بہترین کوریج کے ساتھ پیش کیا گیا، جس سے وہ ذہنی مسائل میں الجھ گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

 ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

تازہ ترین